حیدرآباد۔19۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج رانچی کے اعلی پولیس حکام نے آر جے
ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو انکے رہائی کے بعد ایک مندر میں انکے پیر کو
ایک پولیس عہدیدار دھونے اور ایک پولیس عہدیدار کی انکے چپلوں کی نگرانی
کرنے پر میڈیا کی جانب سے اور چھارکھنڈ اسمبلی میں
ارکین کے شدید احتجاج
کے بعد تحقیقات کا حکم دیا۔ چنانچہ سب سے پہلے میڈیا کی جانب سے اس واقعہ
کی نشاندہی اور مذمت کی گئی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں لالو پرساد یادو کو
چارہ اسکام میں سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کی۔اس سے پہلے وہ رانچی کے ایک
جیل میں جیل کی زندگی گزار رہے تھے۔